سب سے پہلے آنلاین ارننگ کے نام سے جو گروپس بنے ہوئے ہیں ان کو دیکھیں تو حیرانگی ہوتی ہے کہ یہاں ہر بندہ گھر بیٹھے ہزاروں ڈالر کما رہا ہے تو ہمارے ملک کا یہ حال کیوں ہے۔ یہاں پر ہر کوئی مختلف الفاظ میں لوگوں کو پھنسانے کے چکر میں ہے۔
اگر واقعی حقیقت میں اتنی زیادہ کمائی ہوتی ہے تو جہاں یہ لوگ رہتے ہیں اور جتنی بے روزگاری اور غربت ہے ان کے گھر کے آگے تو کام کرنے والوں کی لائنیں لگی ہونا چاہیے۔ کیا وہاں انسان نہیں رہتے یا یہ کسی اور سیارے پر رہتے ہیں کہ ان کو سوشل میڈیا پر لوگوں کو تلاش کرنا پڑتا ہے۔
یہ آپ کو کبھی بھی سوشل میڈیا پر یہ نہیں بتائیں گے کہ کام کیا ہے
کیونکہ ان کو ڈر ہوتا ہے کہ کسی نے پول کھول دیا تو کوئی بے وقوف بنے گا نہیں
آپ جتنا مرضی پوچھیں یہ انباکس کا ہی مشورہ دیں گے
ان باکس میں جانے کے بعد
سب سے پہلے یہ اپ کو ایسی ایسی کہانیاں سنائیں گے اور اتنا تجسس میں مبتلا کر دیں گے کہ اپ سوچیں گے کہ اگر اپ یہ کام کرنے سے رہ گئے تو پتہ نہیں ساری زندگی اپ کا وہ نقصان کیسے پورا ہوگا
کچھ لوگ آپ کو کہیں گے کہ کوئی انویسٹمنٹ نہیں کوئی ریفرل کا چکر نہیں ہے
کوئی آپ نے بندے اکٹھے نہیں کرنے
صرف تھوڑی سی ٹریننگ ہو گی جس کی فیس صرف 3500 روپے ہوگی
اس کے بعد آپ ہمارے SRO یعنی سیلز ریپریزنٹٹو آفیسر بن جائیں گے اور آپ کو پراڈکٹس دی جائیں گی جو آپ نے سیل کرنا ہوں گی ان پراڈکٹس میں ٹوتھ پیسٹ برش صابن سرف جیسی چیزیں ہو سکتی ہیں جن کو سیل کرنے پر آپ کو تنخواہ کے علاؤہ بونس بھی دیا جائے گا
کچھ لوگ ایسے بھی ہو سکتے ہیں جو آپ کو کہیں گے کہ بہت آسان سا اسائنمنٹ ورک ہے لیکن جب آپ ان باکس میں جائیں گے تو آپ کو کام دینے سے پہلے آپ سے 2 سے 3 ہزار روپے مانگے جائیں گے اور وہی ان کی کمائی ہو گی
یآ کچھ ایسے بھی ہو سکتے ہیں جو آپ کو کہیں کہ آپ نے صرف ایڈ پوسٹ کرنے ہیں اور ان کا سکرین شاٹ لے کر بھیجنا ہے اور اس پر ڈالروں میں کمائی ہو گی
لیکن اس سے پہلے آپ کو 200 روپے سے لے کر 2000 تک کا پیکج خریدنا پڑے گا 200 روپے کے پیکج آپ روز کے زیادہ سے زیادہ 60 ایڈ لگا سکتے ہیں جس کے آپ کو 50 روپے ملیں گے
زیادہ تر اپ کو کہیں گے کہ اپ نے کچھ بھی نہیں کرنا بس اپ نے ڈالر سیل کرنے ہیں اور ڈالروں میں ہی کمائی کرنی ہے اس کے بعد آپ کے بار بار پوچھنے پر یہ اپ کو فورسیج یا EBL نام کی ایک ویب سائٹ سمجھ لیں یا جو بھی سمجھ لیں اس کا یہ لنک اپ کو دیں گے اور اس پر کمائی کے لا تعداد سکرین شاٹ بھی بھیجیں گے
اور آپ کو کہیں گے کہ آپ نے صرف 4000 انویسٹ کرنا ہے اور آپ کی ڈالروں میں کمائی شروع ہو جاۓ گی
اس آپ کے اپنے 4000 میں سے تقریباً 1500 آپ کو واپس کمیشن ملے گا اور آپ کو بتایا یہ جاۓ گا کہ دیکھ لیں یہ1500 روپے چند سیکنڈ کی آپ کی پہلی کمائی ہے
آپ جس کے لنک سے شامل ہوں گے اس کو بھی اس میں سے کمیشن ملے گا
اس کے بعد آپ کا اصل کام شروع ہو گا آپ کو آپ کا اپنا ایک لنک دیا جائے گا اور آپ نے اپنے جیسے اور بے وقوف تلاش کر کے اپنے لنک کے ذریعے شامل کرنے ہوں گے ہر بے وقوف شامل کرنے پر آپ کو کمیشن ملے گا اور اگر آپ کوئی اور بے وقوف اپنے لنک کے ذریعے شامل نہ کر سکے تو آپ کا ملین ڈالر کمانے کا بزنس وہیں پر ختم ہو جائے گا
مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ یہ لوگ
اتنی ساری سکلز ہونے کے باوجود اس جیسی کسی سکلز سے ہزاروں ڈالر کمانے کے بجائے
غریب پاکستانیوں سے 1سے 2 ڈالر ٹھگنے کے چکر میں کیوں ہیں
میری تو دعا ہے کہ
لوگوں کو بے وقوف بنا کر بددعائیں لینے اور گالیاں سننے کی بجائے اللہ ان کو حلال کمانے اور حلال کھانے کی توفیق عطا فرمائے آمین
میں نے اپنا فرض ادا کر دیا
باقی آپ اپنی مرضی کریں۔